تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرونا وائرس کے علاج کیلئے نئی دوا تیار

بیجنگ : کرونا ویکسین کرنے والی چینی کمپنی سائنو فارم نے کرونا وائرس کے علاج کےلیے دوا کا آزمائشی مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

چائنا نیشنل بائیوٹیک گروپ (سائنو فارم کی ذیلی کمپنی) کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اسے کووڈ 19 کو شکست دینے والے مریضوں کے پلازما پر مبنی دوا کے کلینکل ٹرائلز کی 30 اگست کو منظوری مل گئی ہے۔

ان میں 2 اپ ڈیٹڈ ویکسینز بھی شامل تھیں جن کو وائرس میں آنے والی میوٹیشنز کے خلاف مؤثر قرار دیا جارہا ہے جبکہ ایک اور کووڈ 19 بھی پیش کی گئی جو مونوکلونل اینٹی باڈی پر مشتمل تھی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ دوا کرونا وائرس کا اثر ختم کرنے والی اینٹی باڈیز کی بہت زیادہ مقدار پر منحصر ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس دوا کو سابقہ مصنوعات سے زیادہ مؤثر قرار دیا گیا ہے تاہم فی الحال یہ بات واضح نہیں ہے کہ اس دوا کے کلینکل ٹرائلز کا دورانیہ کتنا ہوگا اور کیا چین سے باہر اس کی آزمائش ہوگی یا نہیں؟

ماہرین کے مطابق یہ دوا ممکنہ طور پر کووڈ سے بہت زیادہ بیمار افراد کے لیے ہوگی اور اس کی قیمت بہت زیادہ ہوسکتی ہے، مگر پھر بھی یہ مونوکلونل اینٹی باڈی ادویات سے سستی ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے دیگر ادویات جیسے ایچ بی وی اور ایچ آئی وی وغیرہ کا خطرہ بھی ہوسکتا ہے۔

مگر اس حوالے سے سی این بی جی کا کہنا تھا کہ وہ عطیہ کردہ پلازما کی اسکریننگ کے لیے سخت جانچ پڑتال کے میکنزم پر عمل کرتی ہے۔

Comments

- Advertisement -