پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

موت کا خطرہ کم! دل کے علاج کیلیے نئی دوا منظور

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات نے موت کے خطرے کو کم کرنے کے لیے دل کے علاج کے لیے نئی دوا کی منظوری دے دی۔

ایمریٹس ڈرگ اسٹیبلشمنٹ (EDE) نے پیر کے روز اعلان کیا کہ اس نے دل کی خرابی کے لیے ایک نئی دوا Inpefa® (sotagliflozin) کی اجازت دے دی ہے۔

جس سے UAE اس تھراپی کی منظوری دینے والا دنیا بھر میں دوسرا ملک بن گیا ہے۔

Inpefa® (sotagliflozin) پہلا ڈیول (دہری) SGLT1 اور SGLT2 روکنے والا ہے جسے دل کی ناکامی کے علاج کے لیے منظور کیا گیا ہے۔

یہ اورل میڈیسن ہے جو دل اور گردے کی صحت کو سپورٹ کرتے ہوئے خون میں گلوکوز کی سطح کو منظم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

ای ڈی ای نے بتایا کہ اس علاج کو دل کی بیماریوں سے موت کے خطرے کو کم کرنے، دل کی ناکامی کی وجہ سے اسپتال میں داخلے کو کم کرنے، اور دل کی ناکامی، ٹائپ 2 ذیابیطس، گردے کی دائمی بیماری، یا دیگر قلبی خطرے والے عوامل کے ساتھ بالغوں میں اس حالت سے منسلک فوری طبی دوروں کو کم کرنے کے لیے منظور کیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں