تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کویت کا سفر کرنے والوں پر نئی فیس عائد

کویت نے ایئر ٹکٹ میں نئی فیس شامل کر لی۔ اب ہر مسافر کو ٹکٹ کے ساتھ ایئرپورٹ فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔

کویتی میڈیا کے مطابق مملکت میں بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سفر کرنے والے مسافروں سے ایئرپورٹ سروسز کی مد میں فیس لی جائے گی۔

مملکت کی وزارت خدمات نے کویت ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کو فراہم کی جانے والی خدمات پر نئی فیسیں عائد کر دی ہیں۔

اس حوالے سے وزیر مملکت برائے ہاوسنگ و سروسز نے ایک وزارتی حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والے مسافروں سے 3 دینا اور کویت آنے والے مسافروں سے 2 دینا ایئرپورٹ فیس وصول کی جائے گی۔

یہ فیس ہر مسافر کی ایئرٹکٹ میں شامل ہوگی اور فیصلے کا اطلاق یکم جون 2021 سے ہوگا۔

Comments

- Advertisement -