بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

کراچی میں آٹے کی نئی سرکاری قیمتیں جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (9 جولائی 2026): کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے آٹے کی سرکاری قیمتیں جاری کر دیں۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر آٹے کی ہول سیل سرکاری قیمت 122 روپے فی کلو، جبکہ ریگولر ڈھائی نمبر آٹے کی ریٹیل سرکاری قیمت 125 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فائن آٹے کے ہول سیل نئے سرکاری نرخ 132 روپے فی کلو، جبکہ ریٹیل سرکاری قیمت 135 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔ اسی طرح، چکی کے آٹے کے سرکاری نرخ 145 روپے فی کلو مقرر کیے گئے۔

کراچی میں ڈھائی نمبر آٹا 145 سے 150 روپے فی کلو، فائن آٹا 160 سے 170 روپے فی کلو، جبکہ چکی کا آٹا 160 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آٹے کا بحران، قیمتوں میں بھاری اضافے کا خدشہ

آٹا چکی ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ چکی والوں کو گندم 125 روپے فی کلو ملتی ہے، پسائی کے بعد آٹا 160 روپے کا ہو جاتا ہے، مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا فروخت نہیں کر سکتے۔

بیان میں کہا گیا کہ انتظامیہ ہماری چھوٹی چکیاں سیل کر رہی ہے، سندھ فوڈ اتھارٹی بغیر نوٹس چھاپہ مار کر چکیاں سیل کر رہی ہے، فوڈ اتھارٹی نوٹس دے، اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا جائے تو کارروائی کریں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں