اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

نئے گھریلو گیس کنکشن کا حصول ، درخواست دینے والے صارفین کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لئے ایک ساتھ بڑی تعداد میں نئے کنکشن لگانا دردسر بن گیا، حکام نے بتایا کہ تقریباً 4 لاکھ نئی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی میں نئے گیس کنکشن کے لیے درخواستوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

کمپنی حکام نے بتایا کہ گیس کنکشن کھلتے ہی صارفین نے بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کرائیں، جس سے انتظامیہ کے لیے کام کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ فاسٹ ٹریک کیٹیگری کے تحت تقریباً 4 لاکھ نئی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے تقریباً 29 ہزار کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ جبکہ نارمل میرٹ کیٹیگری کے تحت مزید 3 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ 36 ہزار کنورژن کیسز پرانے پیڈڈیمانڈ نوٹس والے صارفین کو فراہم کیے گئے ہیں، اب تک مجموعی طور پر 64 ہزار نئے آر ایل این جی پر مبنی کنکشنز فراہم کیے جا چکے ہیں۔

سوئی ناردرن حکام نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیں اور کمپنی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ نئے کنکشنز کی فراہمی باقاعدگی سے کی جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں