ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

کیا رمضان کیلیے گیس کی فراہمی کا شیڈول تبدیل کیا جا رہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (5 مارچ 2026): مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث ایل این جی کی درآمد میں رکاوٹ پیدا ہونے کے پیشِ نظر رمضان میں گیس کی فراہمی کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

یہ دعویٰ میڈیا رپورٹس میں کیا جا رہا ہے جس کی سوئی سدرن گیس کمیٹی (ایس ایس جی سی) نے اب تک تصدیق یا تردید نہیں کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس جی سی نے ایل این جی کی درآمد میں پیدا ہونے والی رکاوٹ کے پیشِ نظر گیس کی فراہمی کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت

ممکنہ شیڈول کے مطابق افطار کیلیے گیس دوپہر 3 بجے سے رات 9:30 بجے تک دستیاب ہوگی جبکہ سحری کیلیے یہ سہولت صبح 3 بجے سے صبح 9 بجے تک میسر ہوگی۔

گیس کے اس نئے شیڈول کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔

گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی سپلائی متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئیں۔ نیو کراچی، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، شادمان ٹاؤن، ناظم آباد، لیاقت آباد، دستگیر، گلشن اقبال، گارڈن، لی مارکیٹ، اورنگی سمیت دیگر علاقوں میں شہری شدید پریشانی سے دوچار رہے۔

ایس ایس جی سی ذرائع کا کہنا تھا کہ قطر نے آر ایل این جی کا پلانٹ بند کر دیا ہے اور کوئی کارگو راستے میں نہیں ہے، یہ صورتحال اگر برقرار رہتی ہے تو گیس کا نیا شیڈول جاری کیا جا سکتا ہے۔

ایس ایس جی سی کے مطابق 10 مارچ کے بعد گیس کے نئے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں