ابوظہبی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں سونے کے نئے نرخ سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 10گرام سونا2ہزار78درہم کا ہوگیا۔ ایک گرام سونا207درہم جبکہ ایک ملی گرام سونا20فلس کا ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج 505 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ 100انڈیکس 44ہزار567 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔ ملک میں حالیہ دنوں ڈالر کی بھی اونچی اڑان دیکھی گئی۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا نے عالمی معیشت کو نقصان پہنچایا تھا لیکن اب بین الاقوامی مارکیٹ اپنی پرانی شکل میں بحال ہورہی ہے۔
گولڈ کی عالمی منڈی میں بھی کاروبار مستحکم دیکھا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ بین الاقوامی سونے کی مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کے باعث قیمتوں میں فرق پڑتا ہے۔
Comments
- Advertisement -