The news is by your side.

Advertisement

سونے کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں سونے کے نئے نرخ سامنے آگئے، اماراتی گولڈ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 2116 درہم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دس گرام سونے کی قیمت دو ہزار ایک سوسولہ درہم ہوگئی۔ ایک گرام سونادوسو گیارہ درہم جبکہ ایک ملی گرام اکیس فلس کا ہے۔

گزشتہ ہفتہ سونے کے ریٹ سترہ سو تیراسی ڈالر کم ترین سطح پر گرنے کے بعد ایک بار پھرپیر کو صفر عشاریہ تین چار فیصد اضافہ کے ساتھ سترہ سو تیرانوے ڈالر پر پہنچ گئے۔

ایشیائی مارکیٹوں میں سونے کے ریٹ سترہ سو نوے ڈالر سے سترہ سو چورانوے ڈالر تک رہے۔ مضبوط امریکی ڈالر اور امریکی ایکویٹی مارکیٹ سونے کی تجارت کے لیے منفی رہے ہیں جبکہ مہنگائی کے اعداد و شمار مثبت رہے۔

آج سونے کے ریٹ سترہ سو اسی ڈالر سے اٹھارہ سو ڈالر تک رہنے کے توقع ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں