امارات میں سونے کے نئے نرخ

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں دس گرام سونے کی قیمت 2115 درہم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اماراتی گولڈ منڈی میں 10 گرام سونے کی قیمت اکیس سوپندرہ درہم اور ایک گرام سونا دو سو گیارہ درہم کا ہوگیا ہے جبکہ ایک ملی گرام اکیس فلس کا ہے۔
گزشتہ روز سونے کے ریٹ مسلسل کراوٹ کے شکار رہے۔ ایشیا میں بھاؤ اٹھارہ سو گیارہ جبکہ نیو یارک میں سترہ سو ستاسی ڈالر کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔
امریکا میں دس سالہ ٹریژی بل کی شرح سود مارچ دو ہزار اکیس کی بلند ترین سطح پر آگئے۔
آج سونے کے ریٹ سترہ سو ستاسی ڈالر سے سترہ سو تیرانوے ڈالر کے درمیان ہیں۔ انویسٹرز کی نظریں امریکی روزگار کے تازہ ترین اعداد شمار پر مرکوز رہیں گی۔
آج فی اونس سونے کے ریٹ سترہ سو پچھتر ڈالر سے اٹھارہ سو پانچ ڈالر تک رہنے کی توقع ہے۔