The news is by your side.

Advertisement

امارات میں سونے کے نئے نرخ

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں 10گرام سونے کی قیمت 2195درہم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق امارات میں 1 گرام سونے کا نرخ 219 درہم ہوگیا جبکہ ایک ملی گرام اکیس فلس کا ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمتی دو ہزار ایک سو پچیانوے ہوگئی ہے۔

ریٹ چارٹ کے مطابق انویسٹرز کی نظر انیس سو ڈالر پر ہے۔ آج صبح ایشیائی مارکیٹس میں سونے کے ریٹ اٹھارہ سو اٹھاون ڈالر تک گر گئے۔

آج سونے کے ریٹ اٹھارہ سو پچاس ڈالر سے اٹھارہ سو ستر ڈالر تک رہنے کی امید ہے۔

دوسری جانب ملک میں انٹربینک میں روپیہ مضبوط دیکھا جارہا ہے۔ ڈالر ایک بار پھر گرنا شروع ہوگیا۔ ڈالر ایک روپے تیرہ پیسے سستا ہوکر ایک سو چوہتر روپے ساٹھ پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈالر گرنے کی وجہ مشیر خزانہ شوکت ترین کا آئی ایم ایف سے جلد خوشخبری ملنے کا بیان ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں