جمعہ, جنوری 16, 2026
اشتہار

امارات میں سونے کی نئی قیمتیں

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں 10 گرام سونے کی قیمت 2102 درہم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق امارات میں 1 گرام سونا 210 درہم اور 10 گرام سونا 2102 درہم کا ریکارد کیا گیا جبکہ ایک ملی گرام21فلس کا ہوگیا ہے۔

ایشیا اور یورپ میں گزشتہ روز سونے کے ریٹ مستحکم رہے جبکہ نیویارک میں ریٹ سترہ سو اسی ڈالر سے اٹھارہ سو آٹھ ڈالر کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ امریکی سینٹرل بینک کے بانڈ خریدنے کا پروگرام توقع سے زیادہ جلد روکنے اور افراط زر کے حوالہ دیتے ہوئے عارضی لفظ کو ہٹانے کی وجہ سے امریکا میں سونے کے بھاؤ میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی۔

صبح ایشیا میں جسمانی سودوں کی وجہ سے ریٹ سترہ سو اسی ڈالر تک پہنچ گئے، سونے کے ریٹ آج سترہ سو ستر ڈالر سے سترہ سو پچانوے ڈالر کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں