The news is by your side.

Advertisement

سونے کے نئے نرخ سامنے آگئے

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں سونے کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں، 10 گرام سونا 2093 درہم کا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امارات میں دس گرام سونے کی قیمت دو ہزار تیرانوے درہم ہوگئی جبکہ ایک گرام سونا دوسونو درہم اور ایک ملی گرام بیس فلس کا ہے۔

سونے کے انویسٹرز کی نظر امریکی ڈالر اور امریکی شرح سود پر ہے جو اس ہفتہ دو سے پانچ سال کے شرح سود کی مالیاتی پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ دے رہے ہیں۔

انویسٹرز کی نظر میں یہ سونے کی قیمت کے لیے منفی ہے مگر افراط زر کے خدشات سونے کے لیے مثبت ہیں۔ آج سونے کے ریٹ سترہ سو ساٹھ ڈالر سے سترہ سو پچھتر ڈالر رہنے کی توقع ہے۔

خیال رہے کہ عالمی کورونا وبا کے باعث عالمی سطح پر معیشت بری طرح متاثر ہوئی تھی تاہم اب ماضی کی طرح کاروباری سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں