جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

نئی حکومت کے قیام کے بعد ایئرپورٹس کی نجکاری کا عمل تیز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی حکومت کے قیام کے بعد ایئرپورٹس کی نجکاری کا عمل تیز ہوگیا۔ پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی نجکاری کی جائے گی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ہوائی اڈوں کی نجکاری سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر منصوبہ بندی، وزیر قانون، انصاف اور انسانی حقوق، سیکریٹریز اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ منصوبے پر اب تک ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

کنٹری ڈائریکٹر آئی ایف سی نے بتایا کہ سرمایہ کاروں کے ساتھ مسلسل رابطے کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں، نئی سیاسی حکومت کے بعد سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کرنے میں مدد ملے گی۔

کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ بین الاقوامی بولی دہندگان نے بولی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلیگ شپ منصوبے کے نتائج کیلیے اقتصادی سفارتکاری اور سرمایہ کاروں کو تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

بولی دہندگان کی درخواستوں اور آئی ایف سی سفارش پر بولی جمع کروانے کی تاریخ کو 60 دن تک توسیع کر دی گئی۔

1.1 ارب ڈالر کی قسط کیلیے آج آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور رہا۔ آئی ایم ایف نے پی آئی اے اور حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر پلان طلب کر رکھا ہے۔

آئی ایم ایف کو نجکاری کیلیے بینکوں اور حکومت کے درمیان قرض ٹرم شیٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔

پی آئی اے کی نجکاری کیلیے کمرشل بینکوں کے ساتھ 12 فیصد تک شرح سود پر ٹرم شیٹ ایگریمنٹ ہوگا، کمرشل بینکوں کے ساتھ قرض ٹرم شیٹ معاہدہ طے پانے پر بینکوں سے این او سی ملے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں