اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

بڑی خوشخبری: نئی سرکاری بھرتیوں کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (18 جون 2026): بے روزگار پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سیکڑوں نئی سرکاری اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی پولیس (اسلام آباد پولیس) میں سیکڑوں نئی اسامیوں کی منظوری کے ساتھ ان پر بھرتیوں کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس میں ایک ہزار 934 نئی اسامیوں کی منظوری دی گئی ہے اور ان پر بھرتیاں اسپیشل پروٹیکشن یونٹ اور لا اینڈ آرڈر ڈویژن میں کی جائیں گی۔

وی آئی پیز، حساس تنصیبات کیلیے 997، امن و امان کیلیے 937 نئی اسامیاں منظور کی گئی ہیں۔ ان آسامیوں پر 1580 کانسٹیبلز اور 180 ہیڈ کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے۔

ان کے علاوہ فیلڈ آپریشنز کی نگرانی کیلیے 24 انسپکٹرز کے عہدے بھی منظور کیے گئے ہیں۔ 100 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 50 سب انسپکٹر بھی براہ راست فورس کا حصہ بنیں گے۔

نئی بھرتیوں کےاخراجات وفاقی پولیس کے بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔

حکومت کا کاروباری طبقے کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں