منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

نیا گورنر اسٹیٹ بینک کون؟ دو نام وزیراعظم کو ارسال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نئے گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا گیا، دو نام فائنل کرکے وزیراعظم کو ارسال کردیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندہ کراچی رضوان عامر کے مطابق چند گھنٹوں میں ڈالر کی قیمت ساڑھے 3 روپے بڑھنے کے بعد اعلیٰ حکومتی حلقوں میں ہلچل مچ گئی اور اس بات پر غور شروع کردیا گیا کہ اسٹیٹ بینک کا مستقل گورنر تعینات کردیا جائے۔

رپورٹر کے مطابق سابق سیکریڑی خزانہ طارق باجوہ اور ڈاکٹر وقار کے نام فائنل کرکے منظوری کے لیے وزیراعظم نواز شریف کو ارسال کردیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ان دونوں ناموں میں سے طارق باجوہ کا نام زیادہ مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے، وہ سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر بھی رہ چکے ہیں، وہ اسحاق ڈار کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

ان کے ایک بھائی آصف باجوہ محکمہ شماریات کے سربراہ ہیں جبکہ ایک اور بھائی ارشد باجوہ رورل سپورٹ پروگرام کے سربراہ ہیں۔

دوسرا نام ڈاکٹر وقار مسعود کا سامنے آیا ہے وہ بھی سابق سیکریٹری خزانہ ہیں جب کہ وہ اسٹیٹ بینک بورڈ کے پانچ سال تک رکن بھی رہ چکے ہیں اور معاشی معاملات کا کافی تجربہ رکھتے ہیں۔

یہ دونوں نام وزیراعظم کو آج رات پیش کیے جائیں گے ان میں سے کوئی ایک گورنر اسٹیٹ بینک بنایا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں