بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

نمبر سسٹم ختم، گریڈنگ سسٹم نافذ! میٹرک اور انٹر کے طلبا کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : میٹرک اور انٹر کیلئے نمبر سسٹم ختم کرکے گریڈنگ سسٹم نافذ کردیا گیا، نئے گریڈنگ سسٹم کا اطلاق مرحلہ وار پورے صوبے میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں نمبر سسٹم ختم کرکے گریڈنگ سسٹم نافذ کر دیا ہے۔

میٹرک اور انٹر کیلئے نئےگریڈنگ سسٹم کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ، وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے بتایا کہ یہ فیصلہ آئی بی سی سی کی وفاقی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے اور نیا نظام بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوگا۔

نئے گریڈنگ سسٹم کا اطلاق مرحلہ وار پورے صوبے میں ہوگا، 2026 میں نویں اور گیارہویں کلاس کے سالانہ امتحانات سے نظام کا آغاز ہوگا، جبکہ 2027 میں دہم اور بارہویں کے امتحانات پر بھی یہ نافذ ہوگا۔

نظام کے تحت طلبہ کی کارکردگی نمبرز کی بجائے گریڈز میں دی جائے گی

A++ گریڈ: 96 سے 100 فیصد

A+ گریڈ: 91 سے 95 فیصد

A گریڈ: 86 سے 90 فیصد

B++ گریڈ: 81 سے 85 فیصد

B+ گریڈ: 76 سے 80 فیصد

B گریڈ: 71 سے 75 فیصد

C+ گریڈ: 61 سے 70 فیصد

C گریڈ: 51 سے 60 فیصد

D گریڈ: 40 سے 50 فیصد (امرجنگ تصور)

U گریڈ: 40 فیصد سے کم (انڈر گریڈ تصور)

وزیر جامعات نے بتایا کہ پاسنگ مارکس کی حد 40 فیصد مقرر کی گئی ہے اور کسی بھی پرچے میں 40 فیصد سے کم نمبرز حاصل کرنے والے طالب علم کو فیل قرار دیا جائے گا۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ نئے نظام کا مقصد ملک بھر کے تعلیمی بورڈز میں یکسانیت لانا ہے اور تمام بورڈز میں نفاذ کے بعد مستقبل میں جی پی اے سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں