تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی عرب آنے والی پروازوں سے متعلق نئی ہدایات

سعودی ایوی ایشن نے مملکت آنےوالی پروازوں سے متعلق نیاسفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ ‏

سول ایوی ایشن نے ایئرلائنز کیلئےادارہ جاتی قرنطینہ پر نئی ہدایات کی پابندی لازمی قرار دیتے ہوئے خلاف ورزی ‏پر جرمانے اور سزاؤں کا اعلان کیا ہے۔

سعودی ایوی ایشن کے مطابق نئی سفری ہدایات کی خلاف ورزی میں ملوث ایئرلائنز پر جرمانےکیےجائیں گے ‏قرنطینہ خلاف ورزی پر2لاکھ ریال جرمانہ اور 2سال سے زائد قید ہو گی۔

جرمانہ اور قید دونوں سزائیں ایک ساتھ بھی دی جاسکتی ہیں، دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانےکو دگنا کر دیا ‏جائےگا۔

ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر غیرسعودی باشندوں کو بےدخل کر دیا جائے گا۔

قبل ازیں سعودی محکمہ پاسپورٹ نے پاکستان سے براہ راست مملکت آنے سے متعلق وضاحت پیش کی

وازات کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے سوال کیا کہ اس نے مملکت میں ہی مکمل ویکسینیشن کرالی ہے کیا ‏پاکستان جاکر اپنی فیملی کو بھی براہ راست سعودی عرب لاسکتا ہوں؟۔

مملکت کے محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سفری احکامات صادر کیے جا چکے ‏ہیں جن کے مطابق سفری پابندی والے ممالک سے تعلق رکھنے والے وہ اقامہ ہولڈرز ہی براہ راست مملکت آسکتے ‏ہیں جنہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہوئی ہوں۔

جوازات نے بتایا کہ ایسے افراد کو ہی آنے دیا جائے گا جنہوں نے مملکت میں ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ‏تھیں جبکہ دیگر افراد کو مملکت آنے سے قبل 14 دن کسی ملک میں قیام کرنا ہوگا۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ مملکت آنے کے بعد کورونا سے بچاؤ کےلیے بوسٹر ڈوز دی جاتی ہے۔ ‏علاوہ ازیں ان افراد کو مملکت آنے کے پانچ دن بعد پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہوتا ہے۔

پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے پر ہی قرنطینہ میں رہنے کی پابندی ختم کی جا سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -