سول ایوی ایشن نےاندرون ملک پروازوں کےنئےضوابط جاری کر دیے۔ نئے قوائد 6اکتوبر سے 31دسمبر تک کیلئے جاری کیے گئے ہیں۔
سی اےاے کے مطابق 20 نکاتی قواعدوضوابط 6 اکتوبر سے31دسمبر تک کیلئےلاگو کیےگئے ہیں جس کے تحت مسافروں کےسوا کسی کو بھی پارکنگ سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پیسنجر ٹرمینل بلڈنگ میں بغیرماسک داخلےپرپابندی ہوگی، بورڈنگ برج اور ڈپارچر لاؤنج میں سماجی فاصلہ یقینی بنانا منیجر کی ذمہ داری ہوگی۔
ضوابط کے تحت مسافر دوران پرواز ماسک پہننے اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کے پابندہوں گے، بورڈنگ سے پہلے جہاز کو ڈس انفیکٹ کرنالازمی ہوگا ہرطیارے میں پی پی ایز کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی۔
کیبن کریو مسافروں کو ہر گھنٹے بعد ہینڈسینیٹائزر دینےکا پابند ہوگا جب کہ ڈومیسٹک پرواز کے مسافروں کیلئے پروٹوکول کی پابندی ہوگی، مسافرکےعلاوہ دیگر افراد پر لاؤنج میں جانے پر پابندی ہوگی۔