تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

یو اے ای جانے والے مسافروں کیلیے نئی ہدایات جاری

کراچی:متحدہ عرب امارات نے کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئےاقدامات مزید سخت کرتے ہوئے ٹریول ایڈوائزری میں نئی پابندیاں شامل کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق یو اےای کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی اور نئی سفری ہدایات سے متعلق پاکستانی ائیرلائنز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

نئی ٹریول ایڈوائرزی کے تحت یو اےای جانے والوں کو ائیرپورٹ پر تازہ پی سی آر ٹیسٹ رزلٹ جمع کرانا ہو گا، پی سی آرٹیسٹ یو اے ای روانگی سے96گھنٹے پہلےکرانا ہو گا۔

جی سی اےاے نے ہدایت کی ہے کہ ٹیسٹ یواےای کی جانب سےمقرر کردہ لیبارٹری سے ہی کرانا لازم ہوگا جو ائیرلائنز پی سی آر ٹیسٹ کا رزلٹ جمع نہیں کرائیں گی ان کیخلاف ایکشن ہوگا۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی پرائیرلائن پر15دن کیلئے داخلے پر پابندی لگائی جائےگی، پاکستانی ائیرلائنز کو بھی یواےای کیلئے پروازیں چلانےکیلئے پیشگی اجازت لینا ہو گی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں