اسلام آباد : وزراتِ مذہبی امورکا کہنا ہے کہ 3 سال میں دوسری بار حج کرنے والے عازمین حج پر 2 ہزار ریال اضافی فیس وصول کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور نے رواں سال حج کا فریضہ ادا کرنے والے عازمین حج کے لیے اہم اعلان کیا ہے جس کے تحت 3 سال میں دوسری بار حج کرنے والےعازمین پر اضافی فیس عائد کردی ہے۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 2 ہزارریال اضافی فیس سعودی حکومت کی جانب سےعائد کی گئی ہے جو 3 سال میں دوسری بار حج کرنے والے عازمین حج پر عائد ہو گی۔
سرکاری اسکیم کے تحت حج آپریشن کاآغاز *
وزارت امور مذہبی 2014 تا 2016 دو مرتبہ حج کرنے والےعازمین پراضافی فیس لاگو ہوگی اور یہ فیس پاسپورٹ لیتے وقت حاجی کیمپ میں وصول کی جائے گی جب کہ پرائیویٹ اسکیم سے جانے والے اضافی رقم حج ٹورآپریٹرکودیں گے۔
خیال رہے کہ حج فلائٹ کا آغاز 24 جولائی سے ہوچکا ہے اور کئی عازمین حج جدہ پہنچ بھی چکے ہیں اس کے بعد یوں اچانک فیسوں میں اضافہ عازمین حج کے لیے پریشانیوں کا باعث بن سکتا ہے۔