تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

سعودی عرب میں نئی تاریخ رقم

ریاض: سعودی عرب میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ اب مقامی خواتین پبلک ٹیکسیاں چلانا شروع کر رہی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں الشرقیہ ریجن کے الاحسا کشمنری میں منیرۃ المری نامی خاتون بھی سڑکوں پر پبلک ٹیکسی چلا رہی ہیں۔

سعودی خواتین کا ٹیکسیاں چلانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا ریکارڈ ہے۔

ٹیکسی ڈرائیور منیرۃ المری کا کہنا ہے کہ انہیں گاڑیاں چلانے کا تجربہ ہے اسی لیے اب ٹکسی چلا رہی ہیں، ڈرائیور کو گاڑیوں کی مرمت کا بھی کام آتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی خراب ہو تو وہ مکینک کی محتاج نہیں ہوتی خود ہی گاڑی ٹھیک کرلیتی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں لیڈیز ٹیکسی اسکیم متعارف کرائی گئی ہے جو مملکت بھر میں اپنی طرز کی پہلی اسکیم ہے، اس سے الاحسا کی بے شمار خواتین کو فائدہ ہوگا۔

سروس کے تحت 500 گاڑیاں سعودی عرب کے اندر اور باہر ہر زمرے کے لوگوں کو سروس دیں گی، مذکورہ ٹیکسیاں ریاض، دمام اور جی سی سی ممالک تک سواریوں کو سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔

Comments