اشتہار

عوام کے لیے اہم خبر: مارکیٹوں، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کے لیے نئے اوقاتِ کار کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : مارکیٹوں، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کے لیے نئے اوقاتِ کار کا اعلان کردیا گیا، بازار رات 9 بجے بند اور ریسٹورنٹس رات 11 بجے بند کرنا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے کفایت شعاری مہم کا دائرہ عوامی سطح تک بڑھاتے ہوئے شادی کی تقریبات میں صرف ایک ڈش پیش کرنے کی پابندی عائد کردی۔

ایندھن کی بچت کے لیے مارکیٹوں اور کاروباری مراکز کے اوقات کار بھی دوبارہ نافذ کردیئے گئے ہیں، جس کے تحت دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ میرج ہالز اور تقریبات کے دیگر مقامات رات 10 بجے، جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے بند کرنا ہوں گے۔ تاہم ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز کو ریسٹورنٹس کی بندش کے اوقات سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

Follow US on ARY Tube

فارمیسیز، اسپتال، کلینکس، میڈیکل لیبارٹریز، بیکریز، تندور، دودھ اور ڈیری شاپس، پٹرول و سی این جی پمپس، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز، جم، کھیلوں کی سہولیات، آئی ٹی کمپنیوں اور کال سینٹرز کو پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اقدامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، جبکہ مخصوص اور ناگزیر صورتوں میں استثنیٰ کی درخواستوں پر کیس ٹو کیس بنیاد پر غور کیا جاسکے گا۔

بلوچستان حکومت کے مطابق اقدامات کا مقصد سرکاری اخراجات میں کمی، ایندھن کی بچت اور دستیاب وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے، جبکہ ضروری خدمات سے وابستہ اداروں کو پابندیوں سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے

اہم ترین

عطیہ اکرم
عطیہ اکرم
عطیہ اکرم اے آر وائی نیوز بلوچستان سے وابستہ ہیں۔ انھیں ۲۰۰۶ میں بلوچستان سے پہلی خاتون صحافی پونے کا اعزاز بھی حاصل ہے

مزید خبریں