لاہور : رمضان المبارک کے لیے ریزرویشن دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا، جس کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے ماہِ رمضان کے دوران مسافروں کی سہولت اور عملے کے لیے ریزرویشن دفاتر کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ریلوے انتظامیہ نے بتایا کہ آج سے تمام ریزرویشن دفاتر صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک مسلسل کھلے رہیں گے۔
اس فیصلے کا مقصد مسافروں کو ٹکٹوں کے حصول میں آسانی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت بکنگ کروا سکیں۔
نئے شیڈول کے تحت دفاتر میں روزانہ افطار کے وقت 45 منٹ کا وقفہ کیا جائے گا جبکہ ہر جمعہ کو دوپہر 12 بجکر 30 منٹ سے 2 بجے تک نمازِ جمعہ کا وقفہ ہوگا۔
ریلوے انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان نئے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


