ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، پہلی پوزیشن کس کھلاڑی نے حاصل کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس کی تازہ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس کی تازہ پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے 13 درجے بہتری کے ساتھ 41 ویں پوزیشن حاصل کر لی۔

ٹی ٹوئنٹی بالرز کی فہرست میں سلمان مرزا نے 16 درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر جگہ بنا لی، تاہم ابرار احمد ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے دوسرے نمبر پر چلے گئے، جب کہ محمد نواز کی پانچویں پوزیشن برقرار رہی۔

ون ڈے بالرز میں افغانستان کے راشد خان بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں اور پاکستان کے ابرار احمد کی نویں پوزیشن برقرار رہی۔ ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

شاداب خان کا سڈنی تھنڈر کے لیے باقی میچز نہ کھیلنے کا اعلان

بابر اعظم ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بدستور چھٹے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ سابق بھارتی کپتان کوہلی نے پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں