بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

بابر اعظم اپنی رینکنگ کھو بیٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے ساتھ ساتویں نمبر پر آگئے۔

کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں بابر اعظم اپنی پوزیشن سے ایک درجہ پیچھے آگئے ہیں۔

بیٹسمینوں میں ویرات کوہلی بدستور سرفہرست ہیں جب کہ آسٹریلوی مڈل آرڈر بیٹسمین اسٹیو اسمتھ دوسرے، مارنس لبوشین تیسرے اور کین ولیمسن چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کا سمر سمیٹ کاؤنٹی سے دوبارہ معاہدہ

نیوزی لینڈ کے خلاف سنچریاں جڑنے والے ڈیوڈ وارنر کی اونچی اڑان کا سلسلہ برقرار ہے اور وہ دو درجے ترقی پاکر پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، وارنر کی ترقی نے بھارتی بیٹسمین پجارا کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔

کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے آسٹریلوی بولر پیٹ کمنز کی حکمرانی برقرار ہے اور وہ بدستور رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں، نیل ویگنر دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر تیسرے نمبر پر ہیں۔

بولرز کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بھی بولر شامل نہیں ہے البتہ محمد عباس ٹاپ ٹوئنٹی میں 17 ویں نمبر ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں