تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، ویرات کوہلی کی تنزلی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز مکمل ہونے کے بعد بہترین بلے بازوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، اسٹیو اسمتھ کا دوسرا نمبر ہے،بھارت کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے والے آسٹریلوی بلے باز مارنس لیبس شیگن نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ادھوری چھوڑ کر جانے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی تنزلی ہوئی ہے، ٹیسٹ رینکنگ میں وہ اب چوتھے نمبر پر چلے گئے، اس سے قبل وہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر براجمان تھے۔انگلینڈ کے جوئے روٹ پانچویں جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کیویز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں باہر ہونے کے باعث آئی سی سی کی بہترین بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر جاپہنچے، اس سے قبل وہ پانچویں پوزیشن پر موجود تھے۔

بھارت کے چیشوپجارا ،انگلینڈ کے بین اسٹوک، بھارت کے اجنکاراہنے اور نیوزی لینڈ کے ہنری نکولس باالترتیب ساتویں ، آٹھویں ، نویں اور دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان آسٹریلیا کو برسبین ٹیسٹ میں شکست دیتے ہوئے ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی تھی، برسبین ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ ہی بھارت نے چار میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز دو ایک سے اپنی نام کی بھارت نے برسبین ٹیسٹ میں پہلی بار کینگروز کے خلاف فتح حاصل کی ہے جبکہ 33 سال بعد آسٹریلیا کو برسبین میں شکست ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -