آئی جی ایف سی شیرافگن نے چارج نئے آئی جی ایف سی کو سونپ دیا -
The news is by your side.

Advertisement

آئی جی ایف سی شیرافگن نے چارج نئے آئی جی ایف سی کو سونپ دیا

کوئٹہ: آئی جی ایف سی بلوچستان شیرافگن نے کمان میجر جنرل ندیم انجم کو سونپ دی۔

کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹرزمیں کمانڈ کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی۔

تقریب میں آئی جی ایف سی شیرافگن نے چارج نئے آئی جی ندیم انجم کو سونپا جس کے بعد میجر جنرل ندیم انجم نئے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کانسٹیبلری بلوچستان بن گئے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل فوج میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ سطح کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے تھے جن کے تحت نیا آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم کو مقرر کیا گیا تھا۔

سابق آئی جی ایف سی لیفٹینینٹ جنرل شیرافگن اب کور کمانڈر بہاولپور کے فرائض انجام دیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں