The news is by your side.

Advertisement

پاکستان میں نامزد بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے پاکستان پہنچ گئے

لاہور: بھارت کی جانب سے پاکستان میں نامزد ہائی کمشنر گوتم بمباوالے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

نامزد بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالےواہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے، واہگہ بارڈر پر بھارتی ہائی کمشنر کا استقبال بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے کیا، گوتم بمبا والے بھوٹان میں بھارت کے ہائی کمشنر رہ چکے ہیں۔

گوتم بمباوالے لاہور پہنچنے کے بعد بذریعہ موٹروے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

اس سے قبل ٹی سی اے راگھوان پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر رہ چکے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں