The news is by your side.

Advertisement

تیرہ سال میں بننے والا نیو اسلام آباد ایئر پورٹ13منٹ میں جھیل بن گیا

اسلام آباد : ایک دن کی بارش نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کو تباہ کردیا، ایک ماہ کے بعد ہی ایئر پورٹ پر طیاروں کے بجائے کشتیاں چلانے کی نوبت آگئی، عمارت میں پانی بھر گیا، مسافر اپنا سامان بھی نہ بچا سکے۔

تفصیلات کے مطابق کچھ ہفتوں قبل105ارب روپے کی مالیت سے تیار ہونے والا نیو اسلام آباد ائیرپورٹ اپنے افتتاح کے ایک ماہ بعد ہی ناکام تعمیراتی پروجیکٹ ثابت ہوا، ایک دن کی بارش نے حکمرانوں کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے اسٹیٹ آف دی آرٹ ہونے کا پول کھل گیا، تیرہ سال میں بننے والا ائیرپورٹ تیرہ منٹ میں جھیل کا منظر پیش کرنے لگا، بارش میں ایئرپورٹ کی چھتیں ٹپکنے لگیں، بارش کا پانی عمارت میں داخل ہوکر گیلری اور کمروں تک جا پہنچا۔

ایچ آر ڈپارٹمنٹ، بریفنگ ایریا ، لاؤنج سمیت مختلف شعبہ جات پانی سے بھر گئے، مسافروں کا سامان بھیگتا رہا اور مسافر بھی چھینٹوں سے خود کو نہ بچا سکے۔

مزید پڑھیں: لاہورمیں طوفانی بارش کے باعث پی آئی اے کے دو طیاروں کو نقصان

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر طیاروں کے بجائے کشتیاں چلنے کی نوبت آگئی، یاد رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یکم مئی کو تیرہ سال میں بننے والے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا افتتاح کیا تھا۔

مزید پڑھیں: لاہوراورگرد ونواح میں طوفانی بارش، 300فیڈر ٹرپ، چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث لاہور ایئر پورٹ پر کھڑے دو طیاروں سے ٹرالیوں کے ٹکرانے سے طیاروں کو بھی نقصڈان پیہنچا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں