تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرونا وائرس : نیو جرسی کا مردہ خانہ لاشوں سے بھر گیا

نیوجرسی : امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک نرسنگ ہوم سے پولیس کو سترہ لاشیں ملیں، حالانکہ اس مردہ خانے میں صرف چار لاشیں رکھنے کی گنجائش تھی۔

تفصیلات کے مطابق نیو جرسی پولیس کو ایک نامعلوم شخص نے اطلاع دی کہ نرسنگ ہوم کے باہر ایک لاش پڑی ہوئی ہے، اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہاں لاش موجود نہیں تھی۔

تاہم نرسنگ ہوم کے اندر جاکر معلومات کی گئی تو پولیس نے دیکھا کہ وہاں سترہ افراد کی لاشیں ایک دوسرے کے اوپر پڑی تھیں، یہ تمام لاشیں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تھیں جنہیں جگہ ہونے کے سبب وہاں رکھا گیا تھا، پولیس کے مطابق مذکورہ مردہ خانے میں صرف چار لاشیں رکھنے کی گنجائش تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 700 بستروں پر مشتمل نرسنگ ہوم میں گزشتہ دنوں 68 افراد کی موت واقع ہوئی تھی جس میں سے26مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ امریکا میں کرونا سے 34641 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 678144 افراد متاثر ہوئے، ان میں سے صرف نیویارک میں 16106 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ شہر میں متاثرہ افراد کی تعداد 226198 ہے، نیو جرسی میں 3518 افراد ہلاک ہوئے اور 75317 متاثر ہیں۔

اس کے علاوہ کرونا وائرس کی عالمگیر وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 146855 ہو گئی ہے، جب کہ وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 21 لاکھ 84 ہزار 566 ہو گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -