تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کرونا وائرس، صحت یابی کے حوالے سے حوصلہ افزا خبر

امریکی ریاست نیو جرسی میں کرونا سے متاثر ہونے والی 105 سالہ نرس وائرس کو شکست دے کر مکمل صحت یاب ہوگئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیو جرسی میں ہوم نرسنگ سے وابستہ نرس نے حال ہی میں اپنی 105 ویں سالگرہ منائی تھی، انہیں کرونا سے متاثر ہونے والی دنیا کی معمر ترین نرس قرار دیا گیا تھا۔

لیوکا ڈی کلیرک ایگ ہاربر کے علاقے مائی ٹس میاڈوس کی رہائشی ہیں، جو دوسری جنگ عظیم اور اب تک دنیا بھر میں پھیلنے والی دو وباؤں کے ادوار دیکھ چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لیوکا کرونا سے متاثر ہوئیں تھیں جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا کیونکہ ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو تشویشناک قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: امریکا میں کرونا وائرس کب تک برقرار رہے گا؟

لیوکا کو 25 جنوری کو کرونا کی تشخیص اُس وقت ہوئی تھی جب انہیں ایک روز قبل امریکی کمپنی فائزر کی کرونا ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی تھی۔

کرونا ویکسین لگوانے کے بعد لیوکا کو بخار کی شکایت ہوئی اور پھر انہیں سانس لینے میں دشواری بھی ہوئی جس کے بعد اہل خانہ انہیں اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹرز نے کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔

اب خاتون نے نہ صرف کرونا کو شکست دے دی بلکہ طبیعت میں بہتری کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں گھر جانے کی اجازت بھی دے دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیوکا کا کہنا تھا کہ اب وہ الکحل والی اشیاء کا استعمال نہیں کریں گی اور رش والی جگہوں پر سے بھی جانے سے گریز کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: فائزر کی کرونا ویکسین کے حوصلہ افزا اثرات

انہوں نے بتایا کہ وہ جنگ فوڈ زیادہ شوق سے کھاتی تھیں مگر اب ڈاکٹرز کی ہدایت پر اُن کا استعمال بھی ترک کردیں گی۔

Comments

- Advertisement -