تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

نیو کراچی فیکٹری دھماکا، مالک کا سنسنی خیز بیان

کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں دھماکے سے متاثر ہونے والی فیکٹری کے مالک نے سنسنی خیز بیان جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیو کراچی کولڈ اسٹوریج کے مالک معین قادری نے بتایا کہ انہیں گزشتہ چار ماہ سے دھمکیاں دی جارہی تھیں جس کی وجہ سے وہ پاکستان سے لندن منتقل ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک معاملے کو بنیاد بنا کر مجھے دھمکیاں دی جارہی تھیں۔ معین قادری نے دعویٰ کیا کہ اُن کی فیکٹری میں بوائلر نہیں تھا تو دھماکے کا سوال پیدا ہی نہیں ہوتا۔

معین قادری نے شفاف اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میری کمپنی کو سانحہ بلدیہ فیکٹری کی طرح دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، اگر تحقیقات ہوں گی تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل نیو کراچی کے کولڈ اسٹوریج میں زور دار دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں تین فیکٹریاں زمین بوس ہوگئیں تھیں، دھماکے میں دس افراد جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیں: کراچی بوائلر دھماکا، پولیس کی ابتدائی رپورٹ تیار

فیکٹری دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا تھا جس کے دوران ملبے تلے دبنے والے افراد کی لاشیں بھی نکالی گئیں تھیں۔

پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکھٹے کیے جبکہ مٹی کو تجزیے کے لیے لیبارٹری بھی بھیجا۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ دھماکا امونیا گیس لیکج کی وجہ سے ہوا مگر مالک اس سے انکاری ہیں۔

واقعہ گزرنے کے دو روز بعد بھی گرفتاری یا کوئی رپورٹ سامنے نہیں آسکی۔ ایس ایس پی سینٹرل نے تصدیق کی کہ حادثے میں بارودی مواد کے شواہد نہیں ملے۔

Comments

- Advertisement -