جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

‘نیا ایل این جی کارگو 22 فیصدکم قیمت پر خریدا گیا’

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ نیاایل این جی کارگو پہلے کارگو سے 22 فیصد کم قیمت پر خریدا گیا ہے۔

پٹرولیم ڈیژون سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی ایل ایل نےفروری کیلئے ایک ایل این جی اسپاٹ کارگوز کا انتظام کرلیا ہے اور نیا ایل این جی کارگو پہلے کی نسبت 22 فیصد کم قیمت پر خریدا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس کارگو کو ملا کر کل9 ایل این جی کارگوزفروری کیلئےدستیاب ہوں گے، پچھلے ایل این جی کارگو کی ڈلیوری 49 دن کی تھی اور اب نیا کارگو 35 دنوں میں ترسیل ہو گا۔

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے واضح کیا کہ اس سے اس بیانیے کی نفی ہوتی ہے کہ جلدی بڈ کر لی جاتی تو ایل این جی سستی ملتی، ایل این جی قیمت درآمد کا انحصار طلب و رسد پر ہوتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں