تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

نوجوان صحافی مقابلہ حسن کی فاتح قرار

نیویارک: شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی نے مقابلہ حسن کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مس امریکا 2021 کے لیے حال ہی میں مقابلے کا انعقاد کیاگیا، جس میں 50 سے زائد ماڈلز نے ریمپ پر واک کی۔

نتائج کا اعلان ہونے سے قبل تمام ماڈلز کو اسٹیج پر بلایا گیا، جس کے بعد جیوری نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ماڈلز کے نام پکارے۔

مس امریکا منتخب ہونے اعلان سنتے ہی جرنلزم کی تیئس سالہ ایلی اسمتھ طالبہ کی آنکھوں میں آنسو چھلک پڑے اور وہ جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں۔

جیوری ممبران نے ایلی کو تاج پہنایا تو ہال میں بیٹھے حاضرین نے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں عالمی مقابلہ حسن میں حصہ لے کر امریکا کی نمائندگی کریں گی۔

ایلی اسمتھ امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی سے وابستہ اور بطور ملٹی میڈیا جرنلسٹ اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -