تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

مارکیٹیں، شادی ہالز، ہوٹلوں کے اوقات کار سے متعلق حکم نامہ جاری

سندھ حکومت نے مارکیٹیں، بازار کے اوقات کار میں ایک ماہ کی مزید توسیع کر دی.

سندھ حکومت نے اوقات کار کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں مارکیٹیں، بازار، شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔

شادی ہالز، بینکوٹس رات ساڑھے 10 بجے بند کیے جائیں گے جب کہ ہوٹلز، ریسٹورنٹس، جیمنازیم، سینماہالز رات ساڑھے 11 بجے بندکر دیئےجائیں گے۔

نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن 17 جولائی سے 16 اگست تک قابل عمل ہو گا۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹورز، دودھ دہی کی دکانیں، لیبارٹریز، کوریئر سروسز پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

ہفتے کے دن مارکیٹیں، شادی ہالز، ہوٹلز اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ہفتے کےدن کاروباری اوقات کی پابندی نہیں ہو گی۔

Comments

- Advertisement -