بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

پاک فوج کا سپہ سالارکون ہوگا؟ آئندہ 24گھنٹےمیں اعلان متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاک فوج کا سپہ سالار کون ہوگا؟ وزیراعظم نوازشریف نے مشاورت مکمل کرلی، نئے آرمی چیف کا اعلان آئندہ چوبیس گھنٹے میں متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات، لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے اور لیفٹیننٹ جنرل قمرجاویدباجوہ میں سے پاک فوج کی کمان کون سنبھالے گا؟

زرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے مشاورت مکمل کرلی، امکان ہے کہ نئے آرمی چیف کا اعلان وزیراعظم وطن واپسی پر کریں گے۔

سینیارٹی لسٹ میں سرفہرست کورکمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات چیف آف جنرل اسٹاف رہ چکے ہیں، زبیر حیات کو بطور ڈی جی ایس پی ڈی وزیراعظم کے قریب رہ کر بھی کام کرنے کا تجربہ بھی ہے۔

zubait

آپریشن ضرب عضب کا خاکہ تیار کرنے والے لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم پاک فوج کے دوسرے سینئر ترین جنرل ہیں، کور کمانڈر ملتان اشفاق ندیم کا تعلق کشمیر رجمنٹ سے ہے۔

1

لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے کا سینیارٹی لسٹ میں تیسرا نمبر ہے، سوات آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر پر فائرنگ سے زخمی ہوئے، کور کمانڈر بہاولپور این ڈی یو میں بطور کمانڈنٹ، چیف انسٹرکٹر اور صدر خدمات انجام دیں۔

ram

پاک فوج کی سب سے بڑی کور کو کمانڈ کرنے والے لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آف ٹریننگ اینڈ ایو یلوئیشن فرائض انجام دے رہے ہیں، جنرل راحیل شریف آرمی چیف سے پہلے اسی عہدے پر فائز رہے۔

baj


نیا آرمی چیف کون ہوگا؟


 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں