شارجہ : اماراتی حکام کی جانب سے شارجہ کے رہائشیوں کی آسانی کےلیے ایس ایم ایس کے ذریعے پارکنگ بُک کروانے کی سہولت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے میونسپلٹی حکام نےگاڑی مالکان کو سہولت دینے کےلیے نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کی ذریعے شارجہ کے رہائشی گاڑی کے لیے ایک گھنٹے سے زیادہ مدت کے لیے پارکنگ کی جگہ بُک کروا سکیں گے۔
اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ نیا فیچر 12 دسمبر بدھ (آج) سے اتیصالات کے گاہکوں کے لیے شروع کیا جائے گا۔
اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پارکنگ کی جگہ صرف ایک گھنٹے کےلیے بُک کروائی جاسکے گی پھر اس کی تجدید کروائی جائے گی۔
مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ سروس متعارف کروانے کا مقصد کار پارکنگ کی افادیت بڑھانا اور پارکنگ ٹکٹ کی تجدید یا توسیع بھولنے پر عائد ہونے والے جرمانے کو روکنا ہے۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پارکنگ کی جگہ بُک کروانے کے لیے رہائشیوں کو 5566 پر پیلٹ کا ذریعہ، پیلٹ کا نمبر، کتنے گھنٹے پارکنگ کی جائے گی۔