منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

رمضان کی آمد !‌ پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : رمضان 2026 کے دوران شہریوں کی سہولت کے لئے پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار اور فیس کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے رمضان کے دوران ریجنل پاسپورٹ دفاتر ، ایگزیکٹو پاسپورٹ دفاتر اور پاسپورٹ پروسیسنگ کاؤنٹرز کے سرکاری اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ عام عوام کے لیے ٹوکن جاری کرنے اور سروسز کا وقت پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگا، جبکہ دفاتر کے عمومی اوقات صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک برقرار رہیں گے۔

جمعہ کو عوامی سروس اور ٹوکن کا وقت صبح 9 بجے سے 12:30 بجے تک ہوگا، جبکہ دفاتر صبح 8:30 سے شام 4:30

بجے تک کھلے رہیں گے۔ روزانہ 1 بجے سے 1:30 بجے تک نماز کا وقت مخصوص کیا گیا ہے۔

پاسپورٹ فیس

36 صفحات والا پاسپورٹ: عام درخواست کے لیے پانچ سال کے لیے 4,500 روپے، دس سال کے لیے 6,700 روپے؛ فوری پروسیسنگ: 7,500 روپے اور 11,200 روپے ہوگی۔

72 صفحات والا پاسپورٹ: عام درخواست پانچ سال کے لیے 8,200 روپے، دس سال کے لیے 12,400 روپے؛ فوری پروسیسنگ: 13,500 اور 20,200 روپے ہے۔

100 صفحات والا پاسپورٹ: عام درخواست پانچ سال کے لیے 9,000 روپے، دس سال کے لیے 13,500 روپے؛ فوری پروسیسنگ: 18,000 اور 27,000 روپے ہے۔

یہ اوقات کار RPO G-10/4 اسلام آباد، RPO گارڈن ٹاؤن لاہور، RPO عوامی مرکز کراچی اور NADRA میگا سینٹرز پر لاگو نہیں ہوں گے۔

Ramadan Calendar 2026

– Karachi- Lahore- Islamabad- Peshawar- Quetta

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں