ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں پٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی آئل کمپنی(آرامکو) نے مملکت میں پٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آرامکو نے ماہ جون کے لیے پٹرول کی نئی قیمتیں جاری کی ہیں۔ سعودی آئل کمپنی نے پٹرول کے نرخوں میں اضافہ کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جون 2021 کے لیے پٹرول 91 کے لیے فی لٹر قیمت میں 10 ہلالہ اضافہ کیے جانے کے بعد اب ایک لیٹر پٹرول 2 ریال 08 ہللہ کے بجائے 2 ریال 18 ہللہ میں فروخت کیا جائے گا۔

- Advertisement -

سعودی عرب میں پٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان

اسی طرح پیٹرول 95 جس کی پرانی قیمت 2 ریال 23 ہللہ تھی کی نئی قیمت 2 ریال 33 ہللہ مقرر کی گئی ہے۔

آرامکو کے نرخ نامے میں ڈیزل اور کیروسین آئل کی قمیتوں میں تبدیلی نہیں کی گئی۔

سعودی عرب میں ڈیزل 52 ہللہ جبکہ کیروسین آئل 70 ہللہ میں ہی فروخت کیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ اپریل میں 91 پیٹرول فی لیٹر ایک ریال 99 ہللہ جبکہ 95 پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 ریال 13 ہللہ مقرر تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں