اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

کراچی میں پانی کی قلت، پریشان شہریوں کے لیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں نئی پائپ لائن منصوبہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کے بعد متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پپری پمپنگ اسٹیشن پر نئی پائپ لائن منصوبہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا، جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان نے کہا کہ نئی پائپ لائن کو شہر کے موجودہ پانی کے نظام سے مکمل طور پر منسلک کر دیا گیا ہے۔

سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی کی ہدایت پر منصوبے پر چوبیس گھنٹے بلا تعطل کام جاری رہا۔ تکنیکی ٹیمیں اور آپریشنل اسٹاف اپ اور ڈاؤن اسٹریم دونوں مقامات پر مسلسل ڈیوٹی پر موجود رہے، جبکہ دیگر متعلقہ سرگرمیاں رات دیر تک جاری رہیں۔

اس موقع پر سی ای او احمد علی صدیقی اور سی او او انجینئر اسد اللہ خان نے پپری پائپ لائن کو کراچی کے سب سے اہم آبی انفراسٹرکچر منصوبوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی تکمیل شہر کے پانی کے ترسیلی نظام کو نمایاں طور پر مضبوط کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پانی کی فراہمی میں واضح بہتری لائے گا اور شہریوں کے لیے مستحکم اور طویل المدتی پانی کی رسائی کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

حکام نے اس منصوبے کو شہری سہولیات کو مضبوط بنانے اور بنیادی خدمات کو بہتر کرنے کی اہم پیش رفت قرار دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں