تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

کیا بنگلہ دیش کے خلاف کوہلی، بمراہ کی جگہ نئے پلیئرز کھیلیں‌ گے؟

کیا بھارت سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی اور جسپریت بمراہ کو آرام دینے جارہا ہے؟ بھارتی بولنگ کوچ پارس مہامبرے نے اس حوالے سے بتادیا۔

میچ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارس مہامبرے نے کہا کہ ہم نے ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ آئندہ میچ میں کچھ کھلاڑیوں کو باہر بیٹھائیں گے یا نہیں۔ تاہم ہمارے پاس آپشن موجود ہے کہ ہم کچھ نئے پلیئرز کو آزمائیں۔

پلیئرز کو منتخب کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چوں کہ ہم فائنل میں پہنچ چکے ہیں اس لیے ہو سکتا ہے کہ کچھ نئے لڑکوں کو آزمایا جائے۔ ہم وکٹ دیکھ کر فائنل الیون کا فیصلہ کریں گے۔

بھارتی بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ شامی کو سپر فور مرحلے کے میچز میں پلیئنگ الیون سے باہر کرنا ہمارے لیے آسان نہپیں تھا تاہم ٹیم کی بہتری کے لیے یہ فیصلہ کرنا پڑا۔

محمد شامی نے نیپال کے خلاف میچ میں 29 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ شامی جانتے ہیں کہ وہ کیوں ٹیم میں نہیں ہیں۔

بھارتی کوچ نائب کپتان ہاردک پانڈیا کی پرفارمنس سے کافی خوش ہیں۔ ہاردک اپنی بولنگ اسپیڈ میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 140 کلومیٹر فی گھنٹے تک لے گئے ہیں۔ کوچ نے کہا کہ ہم ہادک پر کام کررہے تھے اور ان کے ورک لوڈ کو کم کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

جمعہ کو بھارت ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا اور اس کی خواہش ہوگی کہ تیسرا میچ بھی جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کے تاکہ فائنل میں اسے نفسیاتی برتری حاصل ہو۔

Comments

- Advertisement -