The news is by your side.

Advertisement

نیب افسران کے تقرر و تبادلےکی نئی پالیسی جاری

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) کے افسران کی تقرری و تبادلے سے متعلق نئی پالیسی جاری کر دی گئی۔

قومی احتساب بیورو نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نےافسران کی تقرری و تبادلے کی نئی پالیسی کی منظوری دیدی ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق گریڈ16 اور زائد کےافسران کسی اسٹیشن پر3سال تعینات رہ سکیں گے اور تعیناتی کی مدت زیادہ سےزیادہ 5سال بھی ہوسکتی ہے۔

نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کسی اسٹیشن پرلمبی تعیناتی کی وجوہات بتاناضروری ہوگا، افسران کی نیب کوئٹہ وسب آفس جی بی میں تعیناتی2سال کیلئےہوگی۔

نئی پالیسی کے تحت جی بی میں2سال کی تعیناتی نیب راولپنڈی کے زمرےمیں نہیں آئےگی، 5سال تک تعیناتی کی منظوری وجوہات کیساتھ مجازاتھارٹی دےگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں