منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کورونا وائرس یا اس کے شبے میں اموات پر نئی پالیسی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان میں اسپتالوں اور گھروں میں کوروناوائرس یا اس کے شبے میں اموات کا ڈیٹا مرتب کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، صوبے میں کورونا  سے اموات کی تعداد 76 ہوگئی ہے ، جن میں سے 46 مصدقہ جبکہ 30 ممکنہ اموات شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کوروناوائرس یا اس کے شبے میں اموات پرنئی پالیسی جاری کردی گئی، جس کے تحت اسپتال اور گھروں میں اموات کا ڈیٹا مرتب کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان نے کہا گزشتہ 2ہفتےمیں 30 اموات کی ممکنہ وجہ کوروناوائرس قرار دی گئی، صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد 76 ہوگئی ہے ، جن میں سے 46 مصدقہ جبکہ 30 ممکنہ اموات شامل ہیں۔

- Advertisement -

محکمہ صحت نے ڈپٹی کمشنرز پرمشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے ، کمیٹی گھروں میں اموات کی اصل وجہ کا تعین کرے گی، 30 اموات فاطمہ جناح اسپتال اورشیخ زیداسپتال میں ہوئیں۔

خیال رہے بلوچستان میں24گھنٹے کے دوران کورونا کے 159نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد4087ہوگئی جبکہ کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد46 تک پہنچ گئی ہے اور کورونا میں مبتلا1400 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے پاکستان میں ایک روز میں کورونا سے مزید 78 افراد زندگی کی بازی ہارگئے، جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1395 ہوگئی جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 64 ہزار 457 تک جا پہنچی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں