جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 5ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پولیو وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کی تمام کوششیں بےسود ثابت ہورہی ہیں، صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس کا کیس سامنے آیا ، جہاں لکی مروت سے تعلق رکھنے والی2سال کی زنیرہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

2 سال کی زنیرہ کے ٹیسٹ کیلئے نمونے21اگست کو حاصل کئے گئے تھے۔

ذرائع قومی ادارہ صحت کے مطابق 2017 میں خیبرپختونخوا سے یہ پہلاپولیو کیس رپورٹ ہوا جبکہ ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم سخت سیکیورٹی میں جاری ہے۔


مزید پڑھیں : علماء کا ایک بار پھر پولیو کے خاتمے میں تعاون کا عزم


یاد رہے چند روز قبل قومی اسلامی مشاورتی گروپ (این آئی اے جی) نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ملک میں جاری پولیو کے خاتمے کے لیے کی جانے والی تمام مہمات میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے اور اس موذی مرض کا پاک وطن سے خاتمہ کر کے دم لیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں