جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

پیپلز پارٹی نے نئے سیاسی اتحاد پرغورشروع کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نو ڈیرو : پیپلز پارٹی نے نئے سیاسی اتحاد پر غور شروع کردیا، اراکین نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔

تفصیلات کے مطابق نوڈیرو میں پیپلز پارٹی کے سی ای سی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو کی زیرصدارت سی ای سی کے اجلاس میں اعتزازاحسن، فرحت اللہ بابر، قمرزمان کائرہ، شیری رحمان اور دیگر موجود تھے۔

اجلاس میں ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، اس موقع پر پیپلز پارٹی کےاراکین نے آصف زرداری اوربلاول بھٹوکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرحت اللہ بابر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں عام انتخابات، پاناما فیصلے کے بعد کی صورتحال پرغور، ریاست میں کرپشن کیخلاف اور نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں حکومت مخالف نئے سیاسی اتحاد پربھی غور کیا گیا، اس کے علاوہ آصف زرداری کے دورہ بلوچستان پرحکمت عملی طے کی گئی۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری 7اپریل کوبلوچستان کے دورہ پرجائیں گے، اجلاس میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ فاٹا اصلاحات پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، شرکاء نے مطالبہ کیا کہ جسٹس فائزعیسیٰ کی رپورٹ پرعملدرآمد کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں