پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

پی آئی اے میں نیا عہدہ تخلیق

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری سے پہلے ادارے میں نیا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے میں چیف سینٹرل کنٹرول کا نیا عہدہ تخلیق کر کے سینئر جی ایم ذوالفقار خان کو چیف سینٹرل کنٹرول مقرر کر دیا گیا۔

نئی ایگزیکٹو پوزیشن مرکزی کنٹرول اور موٹر ٹرانسپورٹ کے کام کی نگرانی کرے گی۔ نئی پوزیشن کی پی آئی اے کے بورڈآف ڈائریکٹرز اجلاس میں منظوری دی گئی تھی۔

پی آئی اے کے سی ای او کی منظوری کے بعد تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی بڈنگ 23 دسمبر 2025 کو ہوگی جو براہ راست دکھائی جائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے، نجکاری کی بڈنگ ملک بھر میں ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا کھویا ہوا تتشخص بحال کرنے کے لیے نجکاری کا عمل تیز کیا ہے، پی آئی اے دوبارہ گریٹ پیپلز ٹو فلائی ود کے معیار پر پورا اترے گا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نجکاری میں شفافیت اور میرٹ یقینی بنارہے ہیں، پی آئی اے کی عالمی پروازوں کی بحالی سے اوورسیز کو بڑی سہولت ہوگی، سیاحتی شعبے کے لیے قومی ایئرلائن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں