پیر, جون 15, 2026
اشتہار

بارشوں کا نیا طاقتور سسٹم داخل ہونے کو تیار، ہنگامی الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : بارش کا طاقتور سسٹم داخل ہونے کو تیار ہے ، جس کے باعث مختلف اضلاع میں شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے داخل ہونے کے پیشِ نظر محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے شدید موسمی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ آج سے صوبے میں اثر انداز ہوگا، جس کے باعث مختلف اضلاع میں شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔

بالائی اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں فلیش فلڈ (اچانک سیلابی ریلے) اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے جبکہ سوات، چترال، دیر اور کوہستان جیسے علاقوں میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے واقعات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی یے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائیں، حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کی جائے اور بروقت وارننگ سسٹم کو فعال رکھا جائے تاکہ مقامی آبادی کو خطرے سے پہلے آگاہ کیا جا سکے۔

شہریوں اور سیاحوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے احتیاط کریں۔

اس سے قبل نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ موجودہ موسمی پیٹرن ان پیش گوئیوں کے عین مطابق ہے، جو 3 سے 4 ماہ قبل جاری کی گئی تھیں، جس کے تحت مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور بارش متوقع ہے۔

اسلام آباد، مری، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور دیگر شہروں میں بارش کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخوا: چترال، سوات، مانسہرہ، پشاور، مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے، اسی طرح گلگت، اسکردو، ہنزہ، مظفر آباد، نیلم ویلی اور کوٹلی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک سندھ اورجنوبی بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے ، سکھر، دادومیں پارہ 45 ،تربت ، نوابشاہ ، سبی میں 44 گریڈ، ملتان میں 42، حیدرآباد میں 41، فیصل آباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ اسلام آباد ، پشاور میں 36 اور لاہور میں 38 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں