کراچی میں اشیائے ضروریہ کی نئی سرکاری قیمتیں جاری کر دی گئیں۔
کمشنر کراچی نے دالوں، چاول اور مصالحہ جات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں دال ماش، مونگ، مسور اور چنے کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔
مقرر کردہ قیمتوں سے زائد پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
باسمتی چاول کی مختلف اقسام کی نئی قیمتیں نافذ کی گئی ہیں جس میں شہریوں کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
اسی طح مرچ، دھنیا اور ہلدی سمیت مصالحہ جات کی قیمتیں بھی سرکاری سطح پر طے کیے گئے ہیں۔
ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں کا فرق واضح، دکاندار لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے پابند ہیں۔ سرکاری نرخنامے سے ہٹ کر قیمت لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق خریداری یقینی بنائیں۔




