تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب کے جدید ترین شہر نیوم میں نیا منصوبہ

ریاض: سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے جدید ترین شہروں میں شمار ہونے والے نیوم شہر میں کوہ پیمائی کے مقابلوں کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوم میں دنیا بھر کے 80 سے زیادہ کوہ پیماؤں کو پہاڑی چوٹیاں سر کرنے کے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے مدعو کیا گیا ہے، مقابلوں کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیوم میں 100 اسپورٹس ٹریک بنائے گئے ہیں جہاں کوہِ پیما چوٹیاں سر کرنے میں اپنی قسمت آزمائیں گے، نیوم کے پہاڑوں کو مہم جوئی کا جدید ترین عالمی مرکز بنایا جارہا ہے۔

جدید وسیاحتی شہر نیوم میں اسپورٹس سیکٹر کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جان پیٹرسن کا کہنا ہے کہ یہ شہر مختلف شکل و صورت رکھنے والے جغرافیائی ماحول کی وجہ سے مہم جو اور کوہ پیماؤں کےلیے پرکشش مقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے مہم جو یہاں مختلف تجربات کریں گے، انہیں سیاحت کا بھی موقع ملے گا، نیوم میں کوہ پیمائی کے 100 ٹریک تیار کیے گئے ہیں۔

جان پیٹرسن کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کوہ پیمائی کا شوق بڑھتا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -