تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

عمران خان کے خلاف مقدمے میں نئی دفعات شامل

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمے میں مزید چار نئی دفعات شامل کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ‏چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف دہشت گردی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

پراسیکیوشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمےمیں چار مزید نئی دفعات شامل کردیں۔

دہشت گردی کے مقدمے میں 506،504،186 اور 188 دفعہ شامل کی گئی ہے ، بابراعوان نے استدعا کی کہ ان دفعات میں بھی عمران خان کی ضمانت منظورکی جائے۔

جج نے کہا کہ ان دفعات میں ہم نوٹس جاری کریں گے ، عمران خان کو کونسا خطرہ ہے وہ بتائیں، جب انھیں ضمانت ملی ہے تو انکا فرض تھا عدالت پیش ہوتے۔

جس پر بابراعوان نے بتایا کہ عمران خان توآناچاہتےہیں لیکن پولیس نےانھیں کہاکہ انھیں خطرہ ہے۔

جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا دہشت گردی کی دفعہ جرم کے بغیر کبھی درج ہوئی، آپ کو بتانا ہوگا کہ کون سی کلاشنکوف لی گئی، کون سی خودکش جیکٹ پہن کرحملہ کیا گیا۔

عمران خان کے وکیل بابراعوان نے استدعا کی بارہ بجے تک کا وقت دیا جائے، عمران خان کوپیش کردیں گے، اگرمیرے موکل کو کچھ ہوا تو آئی جی اور ڈی آئی جی آپریشنز ذمے دار ہوں گے۔

یاد رہے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کو آج تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے، عمران خان کی ضمانت کنفرم ہونے یا خارج ہونے کا فیصلہ دلائل کے بعد ہوگا۔

Comments

- Advertisement -